طرابلس(گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر 158غیرقانونی تارکین وطن کوان کے آبائی ملک نائیجیریا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا نے یو این ایچ سی آر حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ158غیر قانونی تارکین وطن جن میں105 خواتین اور 53 مرد شامل ہیں کو لیبیا کے حراستی مراکز سے رہا کر کے ان کے آبائی ملک واپس بھیجا گیا ہے۔
ان تارکین وطن کی روانگی سے قبل ان کی صحت کی جانچ اور سکریننگ بھی کی گئی۔ مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق رواں سال اب تک خواتین اور بچوں سمیت 30 ہزار سے زائدغیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد بحیرہ روم کے راستے میں ہلاک اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔