اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔
اپنے بیا ن میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے، گزشتہ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے، کوئی تعجب نہیں کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے۔
شیری رحمن نے کہاکہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی، معیشت اب آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ معیست کا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔