ابوظہبی (گلف آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 870 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کے قرضے اور جرمانے بھی ادا کیے جائیں گے۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا حکم 50ویں قومی دن سے قبل جاری کیا گیا۔
جن قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے ان کی شناخت یا جرائم کی تفصیلات کے حوالے سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔متحدہ عرب امارات کے رہنما قومی دن اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجرموں کو باقاعدگی سے معاف کرتے ہیں۔