عزیزالرحمان

طالبعلم بدفعلی کیس،فاضل جج رانا راشد کا تبادلہ،بغیرسماعت کارروائی ملتوی

اسلام آ باد (گلف آن لائن) مدرسے کے طلب علم کے ساتھ بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار عزیزالرحمان کے خلاف کیس کی سماعت فاضل جج رانا راشد کے تبادلے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔پیر کو لاہور کی کینٹ کچہری میں طالب علم سے بدفعلی کرنے کے الزام میں گرفتار عزیز الرحمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

فاضل جج رانا راشد کے تبادلے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ڈیوٹی جج نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے مدعی سمیت دیگر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں