شعیب ملک

شعیب ملک کا شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے اور بیگم کو خوش رکھنے کا شوہروں کو مفید مشورہ

کراچی(گلف آن لائن)قومی کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے شادی شدہ زندگی پر سکون انداز میں گزارنے اور بیگم کو خوش رکھنے کا شوہروں کو مفید مشورہ دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے شرکت کی۔اس دوران اس جوڑی کی اپنے بیٹے سمیت متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر خوب وائرل ہوئیں جنہیں دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

تقریب میں شعیب ملک نے بیگمات کو خوش رکھنے اور شادی شدہ زندگی کو پر سکون انداز میں گزارنے سے متعلق وہاں موجود سب ہی مرد حضرات کو ایک مشورہ دیا۔شعیب ملک نے کہاکہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔شعیب ملک کے اس مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت سب ہی مرد حضرات خوب قہقہے لگاتے نظر آئے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں