ممبئی (گلف آن لائن)معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور سابق اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔نوابوں کے ‘پٹودی’ خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سارا خان کی خوش اخلاقی سے متعلق تو ہر کوئی جانتا ہے، سارا خان کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ایک نئی ویڈیو نے سب ہی کو اْن کی تربیت کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔سارا خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیٹ سے باہر موجود فوٹو گرافرز سے اپنے گارڈ کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر خود معذرت کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا علی خان کے گارڈ کی جانب سے ایک فوٹو گرافر کو دھکا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فوٹو گرافر گر گیا تھا۔سارا علی خان کو اس واقعے کا علم ہونے کے بعد انہوں نے بذاتِ خود فوٹوگرافرز سے معافی مانگی۔سارا خان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گارڈز کو میڈیا ورکرز سے تحمل مزاجی سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہوئے فوٹوگرافرز سے معافی مانگ رہی ہیں۔