ٹیوٹرز تعینات

اوپن یونیورسٹی ،میٹرک/ایف اے پروگرامز کے طلبہ کے لئے ٹیوٹرز تعینات

اسلام آباد ( گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر نے سمسٹر خزاں 2021ءکے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل لاکھوں طلبہ و طالبات کے لئے ٹیوٹرز کی تعیناتی کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ بی اے پروگرامز کے ٹیوٹرز کی تعیناتی کا کام جاری ہے۔طلبہ کی سہولت کے لئے تعینات کئے گئے ٹیوٹرز کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی نے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر آن لائن سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کے تسلسل میںمیٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگراموںکی کتب بھی ویب سائٹ پر آن لائن فراہم کردی ہیں ، واضح رہے کہ میٹرک، ایف اے اور بی اے پروگراموں میں داخل طلبہ کو کتب بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جارہی ہیں ۔

علاوہ ازیں تمام پروگراموں کی ہوم اسائنمنٹس کے سوالنامے بھی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔ میٹرک ، ایف اے اور بی اے پروگراموں کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول بھی ویب سائٹ پرمہیا کیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ ہونگی ، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہونگے۔واضح رہے کہ میٹرک ، ایف اے اور بی اے پروگراموں میں داخل طلبہ کو اپنی ہوم اسائنمنٹ ہاتھ سے لکھ کر مقررہ ٹیوٹرز کو شیڈول کے مطابق ارسال کرنی ہونگی جبکہ بی ایڈ، بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں رجسٹرڈ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aaghi.aiou.edu.pkپرلاگ اِن ہوکر اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں