وزیر اعظم

بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے،پولیو ورکرز جو دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچتے ہیں قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور اعلی عہدے دار شریک ہوئے جبکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز اور 30 سے زائد ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی انسداد پولیو کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پولیو ورکرز جو دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچتے ہیں قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں جس کے لیے وہ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیو ورکرز کے لیے انعامات دینے کا پلان مرتب کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ کم منتقلی والا سیزن پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے موزوں ترین وقت ہے اور ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہےـ چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز کی ہراسگی یا ان پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی زمہ داری لیں۔وزیراعظم نے کہاکہ بچوں کی عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ ساتھ چلایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کرونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔ بتایاگیاکہ بین الاقوامی ادارے حکومت پاکستان کی کرونا اور پولیو سے بچاو کے لیے موثر اقدامات کے معترف ہیں۔بتایاگیاکہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع، بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشین، اور سندھ میں حیدر آباد اور کراچی میگندے پانی کے ذریعے پولیو کے پھیلاو کا خطرہ زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں