پوپ فرانسس

نکوسیا، پوپ فرانسس کے اجتماع سے چاقو بردار شخص گرفتارکرلیا گیا

نکوسیا (گلف آن لائن) قبرص میں پوپ فرانسس کے اجتماع میں آنیوالا چاقو بردار شخص گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق نکوسیا شہر کے سٹیڈیم میں پوپ فرانسس کا دعائیہ اجتماع ہو رہا تھاکہ مسلح شخص کو سٹیڈیم کے داخلی دروازے پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چاقو سے مسلح شخص مقامی نہیں غیر ملکی ہے، پولیس نے گرفتار شخص کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس تین روزہ دورے پر قبرص میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں