ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکے ،اپنی ماں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہوں لہٰذا ان سے دور ہونا میرے لئے ناممکن ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ وہ بہت جلدی بڑی ہوئیں اور انھوں نے زندگی میں بہت کچھ اور قریب سے دیکھا، لیکن ان چیزوں نے مجھے تیزی سے بلوغت کی منزل پر پہنچایا۔
انھوں نے اس کا کریڈٹ اپنی والدہ اور ماضی معروف اداکارہ امریتا سنگھ کو دیا اور کہا کہ ان کی والدہ نے انھیں اور ان کے بھائی کو تن تنہا پالا اور ہمیں ایک سمجھدار انسان بنایا۔