واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین کے تائیوان کے خلاف کسی بھی اقدام کے خوفناک نتائج ہوں گے۔یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا تائیوان کو ملکی دفاع میں ہر ممکن مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انتونی بلنکن نے کہا کہ چین تائیوان کا اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ چینی رہنماء آبنائے تائیوان کے اس پار ‘کسی بحران کو جنم نہ دینے’ کے بارے میں بہت احتیاط سے سوچیں گے۔