کراچی (گلف آن لائن)فٹ بال کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیاد پر 17.22فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2021کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر50ہزار 148ڈالررہا،
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں فٹ بال کی برآمدات سے 42ہزار 780ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران فٹ بال کی قومی برآمدات میں 17فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔