لاہور(گلف آن لائن)خوبرواداکارہ اداکارہ علیزے شاہ کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد38 لاکھ تک پہنچ گئی ۔اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ تنازعات کی زدمیں بھی آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔اداکارہ نے حال ہی میں ساحل سمندرپرچمکتی دھوپ میں تصویر شیئرکی ہے جس میں وہ ریت میں پائوں جمائے کھڑی ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، اگر میں صحرائی جزیرے پر پھنس جائوں اورصرف ایک چیز ساتھ لاسکتی ہوں تو میں ڈورا لے آئوں گی۔ڈورا بچوں کا مقبول ترین کارٹون کیریکٹرہے جس کے بیگ میں ضرورت کی ہر چیزموجود ہوتی ہے۔