واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن (کل) منگل کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ویڈیو کال کریں گے۔وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کے مطابق دونوں رہنما امریکا اور روس کے تعلقات سے متعلق متعدد موضوعات پر بات چیت کریں گے جن میں سٹریٹجک استحکام، سائبر اور علاقائی مسائل شامل ہیں۔
صدرجو بائیڈن یوکرین کے ساتھ سرحد پر روسی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی تحفظات کا اظہار کریں گے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکی حمایت کی توثیق کریں گے۔