اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ٹرانسپیرنسی کا سروے ہو یا کوئی اور سروے طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتمادظاہرہوا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی کا سروے ہو یا کوئی اور سروے طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتمادظاہرہوا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کو وزیر اعظم کی ذات پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کرے گا، 89 فیصد لوگ کرونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔