شیری رحمن

آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز متعلق اسلام آباد ہائے کورٹ کے ریمارکس ہمارے موقف کی تائید ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز متعلق اسلام آباد ہائے کورٹ کے ریمارکس ہمارے موقف کی تائید ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آصف علی زرداری پر بغیر ثبوت کے ریفرنس بنائے گئے، پیپلز پارٹی بھی یہی سوال کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب ثبوت نہیں تو ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے جاتے ہیں؟ تعجب کی بات ہے کہ عدالت ثبوت مانگ رہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے جاتے؟ صدر زرداری 12 سال جیل کاٹ چکے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ 3 سال سے جیل اور پیشیوں کا سامنہ کر رہے، نیب کے پولیٹیکل انجینئرنگ کے چرچے نا صرف عدالتیں بلکہ عالمی ادارے بھی کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور حکومت کھٹ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں