جمشید اقبال چیمہ

پی پی ،(ن)کے کئی سنجیدہ رہنماتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں’جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)انتشارپھیلانے والی جماعت ہے،آصف زرداری کے بعدبلاول زرداری کے لاہورمیں ڈیرے پیپلز پارٹی کی مردہ سیاست کوتقویت نہیں پہنچاسکتے۔

حلقہ این اے 127میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ان سیاسی مافیاز کے خلاف میدان میں ہے جن کی یہاں کئی نسلیں پروان چڑھ چکی ہیں اوروہ نظام کو اپنے زیر تسلط رکھنا چاہتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اورحوصلے سے تناوردرخت کی صورت اختیار کرنے والے مافیاز کی جڑوںکو ہلا دیاہے اورانشااللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیںجڑ سے اکھاڑپھینکیں گے ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کے بہت سے سنجیدہ رہنمااپنی قیادت کی کرپشن کادفاع کرکے عاجزآچکے ہیں اسی لئے وہ ان کی سیاست سے متنفرہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطے میںہیں۔ انشااللہ آئندہ عام انتخابات میںبھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب کے بعدسندھ میںبھی سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں ہے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہیںرکھی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں