استنبول (گلف آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایک پائیدار استحکام اور امن القدس کے 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم کرنا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فلسطین کی مکمل آزادی تک امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ایردوآن نے نشاندہی کی کہ القدس بہادر مسلمانوں کے ایک گروہ کا ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینیوں کو دوسری عالمی جنگ عظیم اور بد اعتمادی کے دوران یورپ میں یہودیوں کے خلاف نسل پرستی کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ترکی کے صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک مشرقی بیت المقدس اور مسجد اقصی کے تقدس کی اہمیت پر زور دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 400 سال تک القدس ہمارے آباو اجداد نے حکومت کی۔ اس سرزمین پر ہمارے آنسو اور خون ہے اور ہم آج اس سرزمین پر پھر ظلم دیکھتے ہیں۔