اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جسٹس ()ر وجیہہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے عمران خان شرماتے ہیں،عمران خان نے معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے ہیں، فواد چودھری آج تردید کل تصدیق کرینگے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے ہیں، عمران خان کو صرف پیسہ چاہیے چندے کا ہو یا کرپشن کا ۔
انہوںنے کہاکہ چند سال پہلے بنی گالامیں سنسان مکان تھا اب پرکشش محل بن چکا ہے ،جس تیزی سے عمران خان نے معاشی ترقی کی ہے سوالیہ نشان ہے ۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سوال یہ ہے عمران خان کی شاہانہ طرز زندگی کا راز کیا ؟ کیا عمران نیازی اپنا کاروبار قوم کو بتاہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سلائی مشینوں سے کیسے ارب پتی بنا جائے غریب عوام کو وہ کاروبار بھی بتایا جائے۔