کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی حالت غیر ہے، ظہیر عباس

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی حالت غیر ہے۔ اپنے بیان میں ظہیر عباس نے کہاکہ اسپورٹس مین کو ملازمتیں دیں، اس میں اس کا ہی فائدہ ہے۔ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کی روایت کو زندہ رکھنا چاہیے۔

سابق کپتان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اپنی شاٹس اپنے سینئرز سے سیکھیں۔موجودہ دور کی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے ایشین بریڈمین نے کہا کہ آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس طرح کی شاٹس کھیلی جاتی ہیں وہ میں سیکھ نہیں سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں