ہمایوں اخترخان

حکومت کے پاس عوام کو اپنی کارکردگی بتانے کیلئے بہت کچھ ہے ‘ ہمایوں ختر خان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بے پناہ چیلنجز کے باوجود پاکستان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ،اپنی سیاست چمکانے کیلئے مایوسی پھیلانے والوں کی مرادیں کبھی پوری نہیں ہوں گی ،حکومت کے پاس عوام کو اپنی کارکردگی بتانے کیلئے بہت کچھ ہے اور انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں سر خرو ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 131کے مرکزی دفترمیں پارٹی رہنمائوں اور حلقے کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام کے لئے ہیلتھ انشورنس وزیر اعظم عمران خان کا فلاحی ریاست کی جانب انقلابی قدم ہے ،اس کے ذریعے کوئی بھی شہری کسی بھی ہسپتال سے 10لاکھ روپے مالیت تک اپنا یا اپنے خاندان کا علاج کر اسکے گا ۔

جوماضی میںدودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار تھے ان کے دورمیںتو ایسا کوئی اقدام نہیںاٹھایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے مسائل بیگاڑ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر پر عزم ہیں کہ ہم نے ڈنگ ٹپائو کی بجائے دیرینہ مسائل کو جڑ سے ختم کرناہے جس کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے گئے ہیں۔

ہمایوں اخترخان نے کہاکہ سابقہ حکومت نے روپے کو جان بوجھ کر اوور ویلیو رکھا اور جب وہ اپنی اصل جگہ پر آیا تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، عوام جانتے ہیں کہ سابقہ حکمرانوں نے ہوائوں کا عام انتخابات سے قبل ہوائوں کا رخ دیکھ لیا تھا او ر انہوںنے یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں