لندن (گلف آن لائن)لندن میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کو میئر لندن صادق خان نے بڑا واقعہ قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صادق خان نے ایک بیان میں کہاکہ شہر میں اومی کرون ویرینٹ کا پھیلا بے حد تشویشناک ہے، شہر میں کورونا کیسزمیں اضافے کو ایک بار پھر بڑا واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اہم ادارے کورونا کیسز کا پھیلا روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔میئر لندن نے اس سے پہلے جنوری میں کورونا وبا کے پھیلا کو بڑا واقعہ قرار دیا تھا۔