لاہور(گلف آن لائن)ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.74 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، امریکہ اور یورپی ممالک میں لاک ڈائون نہ لگا تو برآمدات 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 28 فیصد اضافے سے 17.8 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رہیں، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں اکتوبر کی نسبت 11 فیصد اضافہ ہوا، بیڈ ویئر کی 9 فیصد اور تولیے کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ویلیو ایڈڈ سیکٹر میں نمایاں ریکوری ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی نسبت بیڈ ویئر میں 32 اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق امریکہ اور یورپی ممالک میں لاک ڈائون نہ لگا تو برآمدات 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔