ریاض(گلف آن لائن) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹراور اس کے آگاہی پلیٹ فارم ”لائیو ود ہیلتھ”پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں۔ ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔
گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوزمہم کا آغاز کیا۔یہ قدم ابھرتے ہوئے کروناوائرس کے خلاف آگاہی مہم کے تسلسل کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جسے وزارت صحت نے وائرس کے پھیلا ئوکے آغاز سے ہی کرونا کی روک تھام کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو آگاہ کرنا ہے۔