لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں اورنہ کسی کو یہ اجازت دیتی ہوں کہ وہ میرے ذاتی معاملات میں مداخلت کرے ،خدا کی ذات نے جتنا عطا کیا ہے اس پر صبر شکر اورقناعت کیا جائے تو انسان کو اطمینان مل جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے ڈسپلن کو اپنے اوپر نافذ کررکھاہے اور اس کے مطابق معمولات زندگی سر انجام دیتی ہوں ۔اگر ہم سب ڈسپلن کو نافذ کر لیں تو ہماری زندگیوںمیں بہت ساری آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیںاور ایسے لوگوں کی معاشرے میں زیادہ قدر کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر آپ وقت کی پابندی کر لیں تودوسر ے لوگ بھی آپ کی پیروی کرتے ہیں اور آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے ۔
ا نہوںنے کہا کہ انسان کی خواہشیں اورضرورتیں تو ساری زندگی پوری نہیںہوتی اس لئے خدا کی ذات نے آپ کوجتنا بھی عطا کیا ہے اس پر صبر شکر اورقناعت کر لیں تو انسان کو اطمینان مل جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ سیٹ کام بلبلے میری پہچان بنا اور جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرے اصل نام کی بجائے خوبصورت کا نام سے پہچانتے ہیں۔