وفاقی کابینہ کااجلاس

وفاقی کابینہ کااجلاس 28 دسمبر منگل کو ہوگا ،سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 دسمبر منگل کو ہوگا جس میں سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا،کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائیگی۔ وفاقی کابینہ کا 18 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔ ایس ای سی پی کے چیرمین اور ممبر کے استعفیٰ اور نئے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔ مانیٹری اینڈ فیسیکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی کی منظوری دی جائیگی۔

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی کابینہ منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں پیمرا کے فل ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے،گندھارا ہیریٹیجک کلچر سنٹر اور سیٹیزن کلب کے اشتراک سے سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان سے دو ملزمان کی اٹلی حوالگی کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔ پاکستان سے ایک ملزم محمد عثمان کی یو اے ای حوالگی کی منظوری کابینہ میں پیش ہوگی۔ بنکنگ کورٹ 1 ملتان کی ڈیرہ اسمعیل خان منتقلی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔میری ٹائم افئیر کے گوادر میں پلانٹ کے عملدرآمد کی ایک پوسٹ آفیشو منظوری دی جائے گی۔

نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی، ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ کیوبا کو کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے تعاون کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ بل منظوری کیلئے کابینہ میں پیش ہوگا۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 16 اور 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں