اومیکرون

اومیکرون، بھارتی عدالت نے ریاستی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دے دی

نئی دہلی (گلف آن لائن)ایک بھارتی عدالت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلا کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات کو فی الحال ملتوی کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے کہاکہ سیاسی ریلیوں اور انتخابی مہم کی وجہ سے اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اترپردیش میں نئے برس کے آغاز پر انتخابات ہونا ہیں۔ 220 ملین نفوس کی اس ریاست کے انتخابات کے لیے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ بھارت میں اترپردیش کے علاوہ چند دیگر ریاستوں میں بھی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں