لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہبازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی پر سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، بختاور، آصفہ اور دیگر تمام وابستگان، پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتیہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، جمہوریت کی ایک دلیر آواز اور ایک بہادر و مقبول عوامی قائد تھیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے جس کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔
ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین ووابستگان کو صبرجمیل دے۔