ڈاکٹر شاہد صد یق

لندن سے کیو ں نکالا کی نواز شریف رٹ لگانے والے ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لندن سے کیو ں نکالا کی نواز شریف رٹ لگانے والے ہیں، انٹر نیشنل بگھو ڑے نواز شریف کیلئے زمین تنگ ہو چکی اب وہ لند ن میں رہ سکتے نہ پاکستان آ سکتے ہیں،شر یف فیملی نے ملک اور قوم کا لو ٹا پیسہ بچاتے بچاتے اپنی عز ت خاک میں ملا لی ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹ کر بیرو ن ملک محل خریدنے والے آ ج نشان عبر ت بن چکے ہیں نوازشر یف اگراپنی عز ت بچانا چاہتے ہیں تووہ ملک سے لو ٹی دو لت واپس کرکے قوم سے بھی معا فی مانگیں اورملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے پر اللہ سے بھی معا فی مانگیں۔

انہو ں نے کہاکہ نوازشر یف اورآ صف زرداری اقتدار سے دوری کے باعث ذہنی مر یض بن چکے لند ن میں بیٹھ کر ریا ستی اداروں کے خلا ف بو لنے والا نواز شریف آ ج خود در بدر ہو نے والا ہے یہ با ت واضح ہے جس نے بھی پاکستان سے غداری کی ہے وہ کبھی سکون سے نہیں رہا۔ شر یف فیملی کی سب چا لیں نا کام ہو چکی ہے انہیں اب ہر صور ت ملکی خزانہ سے لو ٹی دو لت واپس کر نا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں