خوشی کا اظہار

پاکستانی کھلاڑیوں کا ایشیاکپ انڈر 19 کے گروپ میچ میں بھارت کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار

دبئی (گلف آن لائن)پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشیاکپ انڈر 19 کے گروپ میچ میں بھارت کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ایک بڑا مقابلہ تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے گروپ’اے’ کے میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی۔کپتان قاسم اکرم نے اس فتح پر محمد شہزاد اور احمد خان کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔انڈر 19 ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمد شہزاد نے بہت زبردست بیٹنگ کی اور میچ بنایا جبکہ احمد خان نے بہترین انداز میں میچ فنش کیا۔

میچ میں 5 وکٹیں لینے والے بولر ذیشان ضمیر نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ارادہ کرکے آیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنا ہے۔بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنانے والے محمد شہزاد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ایک بڑا مقابلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ خواب تھا بھارت کے خلاف ایسی پرفارمنس دوں، جس سے پاکستان جیتے، اللّٰہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں