یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی وزارتوں کی جانب سے سوالات کے جوابات نہ آنے پر برہم

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے وزارتوں کی جانب سے سوالات کے جوابات نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہ اکہ سات سوال ایسے ہیں جن کا جواب نہیں آیا،یہ ہرگز سنجیدگی نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ سینیٹ کے اجلاس بھی کم ہوتے ہیں، اس کے باوجود جوابات نہ آنا مناسب نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ممبران سوالوں کے جواب چاہتے ہیں کیونکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں چیئر مین سینٹ نے کہا کہ بابر اعوان اور علی محمد وزارتوں کو کہیں کہ سوالوں کے جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں