نئی دہلی (گلف آن لائن) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے زور پکڑ لیا ، حکام نے فوری طور پر تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔بھارت مین کورونا کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریسٹورنٹس پر بھی 50 فیسد گنجائش کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں سال نو کی آمد پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے جرمنی میں کورونا وائرس کے تیزی سے جاری پھیلاو کے باعث جرمن حکومت سے پابندیاں سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے یکم جنوری سے تمام افریقی ممالک سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کی نئی اور خطرناک قسم اومی کرون کے اب تک 75 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17، شہر قائد میں33 اور لاہور میں اومی کرون کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔