امریکا

امریکا کا ہانگ کانگ کی نیوز ویب سائٹ کے عملے کی رہائی کا مطالبہ

ہانگ کانگ سٹی (گلف آن لائن)امریکا نے ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند آن لائن نیوز نیٹ ورک اسٹینڈ نیوز کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چین اور ہانگ کانگ کے حکام خصوصی انتظامی علاقے میں آزاد اور خود مختار میڈیا پر ظلم وستم بند کریں اور حراست میں لیے گئے صحافیوں کو رہا کریں۔

بلنکن نے مزید کہا کہ ایک پر اعتماد حکومت جو سچائی سے نہیں ڈرتی وہ آزاد پریس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ گزشتہ روز ہانگ کانگ میں اسٹینڈ نیوز کے سات ملازمین کو گرفتار کرنے کے بعد، ان میں سو دو افراد پر عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں