اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چار اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم اس جنگ میں متحد ہے،بزدل دشمن کا بہادر قوم سے مقابلہ ہے جو ہر مشکل میں ثابت قدم رہی ہے۔
٭٭٭٭٭
Load/Hide Comments