جرمنی

جرمنی نے جی سیون ممالک کی سربراہی سنبھال لی

برلن (گلف آن لائن)جرمنی نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کے گروپ جی سیون کی صدارت سنبھال لی ہے جبکہ جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لِنڈلر نے کہا ہے کہ جرمنی کو عالمی سطح پر معاشی بحالی میں مدد کرنی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لِنڈلر نے اپنی وزارت کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ جرمنی گروپ آف سیون (جی سیون)کی اپنی صدارت کے دوران عالمی اقتصادی بحالی کے لیے معاونت کرے گا اور ماحول کے تحفظ کے اقدامات پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرے گا۔

جرمن وزارت خزانہ کی طرف سے لِنڈلر کے نام سے جاری کردہ ٹوئیٹ کے مطابق جرمنی نے سال 2022 کے لیے جی سیون کی صدارت سنبھال لی ہے۔ جی سیون ممالک آزادی، جمہوریت اور ترقی کے حق میں کھڑے ہیں۔ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کو ذہن میں رکھنے کے ساتھ، ہمیں وبا پر قابو پانا چاہیے اور عالمی اقتصادی بحالی میں مدد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں