صاحبزادوں

عارف لوہار کے صاحبزادوں نے ”لوہاربوائز آفیشل” کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھا لیا

لاہور(گلف آن لائن)نامورگلوکارعارف لوہار کے صاحبزادوں نے یوٹیوب پر ”لوہاربوائز آفیشل” کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔عارف لوہارکے صاحبزادوںعلی لوہار،عامرلوہار اور عالم لوہار نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخراور خوشی ہے کہ ہم اپنے خاندان کی میراث کوآگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد اپنی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں بھائی اپنے دادا اوروالد کی طرح پاکستان کے کلچرکوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں اوریوٹیوب پر ” لوہاربوائز آفیشل ”کی سر گرمیاں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور اس کی ثقافت ہمیشہ نازہے،پاکستان ہماری پہچان ہے ،ہم ”لوہار بوائز آفیشل ”کے ذریعے اپنی دھرتی کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دادا مرحوم اور اوروالدنے ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافے کے لئے کام کیا ،ہماری بھی یہی کوشش رہے گی کہ اپنے فن کے ذریعے اوراپنی تعلیم کے ذریعے سے اس میراث کو آگے بڑھائیں۔ہم لوک کلچرکو صوفی رنگ میں لوک گیتوں کے انداز میں اپنی دھرتی کا کلچر بیان کرنے والی فیملی ہیں اورہمیں اس پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں