فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بیل کانچ کی دکان سے کرتا ہے ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بیل کانچ کی دکان سے کرتا ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بیل کانچ کی دکان سے کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان کہتے تھے ان کے پاس 200 معاشیات کے ماہر ہیں، خان صاحب کی پوٹلی سے منشیات کے ماہر نکلے ۔

انہوںنے کہاکہ انڈوں اور کٹوں کے بعد بھنگ سے معاشی ترقی سمجھ رہے ہیں، عمران خان 200 ارب ڈالر کیوں نہیں لاتے جس کا وعدہ کیا تھا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کہاں ہیں وہ کوئیں جن سے پانی کی بجائے گیس نکلتا تھا ،خیبر پختونخوا میں خواتین لکڑیاں جلا کر روٹی پکا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں