امریکی وزیردفاع

امریکی وزیردفاع کورونا کا شکارہوگئے،گھر میں قرنطینہ کر لیا

واشنگٹن(گلف آن لائن) امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیردفاع لائیڈ آسٹن بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی وزیردفاع میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے خود کوگھرپرقرنطینہ کرلیا۔ وہ آئندہ چند روز تک گھرسے کام کریں گے اورورچوئل میٹنگز میں حصہ لیں گے۔امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی اوراکتوبرمیں بوسٹر ڈوز بھی لی تھی۔امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکے مطابق ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوتی توکورونا کی شدت زیادہ ہونے کا امکان تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں