اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کیلئے جوہم کر سکتے تھے کررہے ہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنے پرہمارے بھارت کیساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سے دقت ہے تونہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لیکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے ، پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔