کراچی (گلف آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈسکاؤنٹ کے چکر میں تْرکی کے تین مختلف ہسپتالوں میں گئیں۔حمیمہ ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کا ذکر کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ‘حال ہی میں وہ ‘انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈز’ کیلئے تْرکی گئیں تھیں جہاں اْن کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی’۔
اْنہوں نے بتایا کہ ‘اْنہیں اپنڈکس کا درد ہوا تھا جس کی وجہ سے فوری آپریشن کیا گیا تھا’۔حمیمہ ملک نے کہا کہ ‘جب اْنہیں اپنڈکس کا درد ہوا تو اْنہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں خرچہ بہت زیادہ آرہا تھا جس کے بعد اْنہیں دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا’۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘ڈسکاؤنٹ کے چکر میں اْنہیں تْرکی کے تین مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا کیونکہ تْرکی کے اسپتال بہت مہنگے ہیں’۔