اداکاری مشکل آرٹ ،فنکارکی پوری زندگی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ‘ وسیم عباس

لاہور (گلف آن لائن ) سینئر اداکاروسیم عباس نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور فنکار کی پوری زندگی اس کی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ،کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتاکیونکہ کسی بھی شعبے میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کوملتا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہاکہ تھیٹر، ٹی وی اور فلموں پر کام کرچکا ہوں اور ذاتی پروڈکشن بھی کی ہے ۔

میں نے ایک بھرپور زندگی گزاری ہے اور اس سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری کا مرکز تھا مگر چند نا اندیش لوگوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی اور اسی وجہ سے بہت سارے فنکاروں کو لاہور چھوڑ کر کراچی شفٹ ہونا پڑا۔ وسیم عباس نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں