اسلام آ باد (گلف آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارش عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے،
کوئٹہ، گوادر، کوہلو، سبی، ژوب، تربت، چمن اور زیارت میں عوام کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ نیازی حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا، حکومتی ادارے و افسران ملک کے پسماندہ صوبے کی مدد کے لیئے ذمہ داری نبھائیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہےکہ پی پی پی بارش متاثرین کے ساتھ ہے، کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔