لاہور(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران قیادت کی سطح پر رابطے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہازشریف اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے درمیان رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے جو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت کا بھی امکان ہے جس میں مشترکہ لانگ مارچ کی تجویز دی جائے گی ۔بات چیت میں کامیابی کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ کو مشاورت سے طے کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کامقصد اپوزیشن کی طر ف سے حکومت مخالف موثراحتجاج کرناہے۔