ڈاکٹر شاہد صد یق

لانگ مارچ والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،با شعورعوام نے اپوزیشن جماعتو ں کے بے مقصد جلسوں اور ریلیوں کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے، پی ڈی ایم صر ف کرپشن کے حق میں عوام کو سڑکو ں پر نکالنا چاہتی ہے ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے جمہوری اقدار کی توہین کر رہی ہے،مسترد شدہ عناصر محض سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملا اقدامات کئے۔ عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن اور اس کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گول کردیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل جدوجہد اور عزم سے مافیاز کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور رد عمل کے طور پر مزاحمت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام آگاہ ہیں سابقہ حکمرانوںنے ملک میں جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں انہیں راتوں رات ٹھیک نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کیلئے وقت درکار ہے اور حکومت اس طرف مثبت پیشرفت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں