وزیر ریلوے

محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان فریٹ ٹرین کو چلایا گیاجس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں’وزیر ریلوے

لاہور(گلف آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ 3ممالک کے درمیان فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان ریلوے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے اور اسلام آباد،تہران اور استنبول فریٹ ٹرین چلنے سے پاکستان کیلیے ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں، مستقبل کیلئے اس ٹریک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ فریٹ ٹرینیں کم وقت میں زیادہ تیزی کے ساتھ اپنی منزل پر آجا سکیں۔

انہوںنے کہاکہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان فریٹ ٹرین کو چلایا گیا ہے جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں بھی مزید بہتری لارہے ہیں اورمسافر ٹرینوں میں سہولتیں اورمستقبل میں کھانے،بیڈنگ اور دیگر سفری سہولتیں میسر ہونگی۔ ٹیکنیکل ملازمین کی جن شعبوں میں کمی ہے اسے جلد مکمل کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں