وزیر خارجہ

افغانستان میں قیام امن سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا جو ہمارے اقتصادی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا، وزیر خارجہ

میڈرڈ (گلف آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان، اسپین سمیت تمام یورپی یونین رکن ممالک کے ساتھ بامقصد شراکت داری کا خواہاں ہے،افغانستان میں قیام امن سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا جو ہمارے اقتصادی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈرڈ ،سپین میں تھنک ٹینکس کے اعزاز میں ضیافت میں شرکت کی ،اہتمام پاکستان ہاؤس میڈرڈ، سپین میں کیا گیا ،اسپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ، تھنک ٹینک، جرنلسٹس و ماہر دفاعی و عالمی امور سمیت، مختلف شعبہ جات زندگی کی نامور شخصیات نے ضیافت میں شرکت کی۔وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کو پاکستان ہاؤس میڈرڈ اسپین آمد پر خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، اسپین کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے، ہماری حکومت، جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے، دنیا کی توجہ پاکستان کی 200 ملین آبادی پر مشتمل، ابھرتی ہوئی مارکیٹ ،سرمایہ کاری اور تجارت کے میسر وسیع مواقعوں کی جانب دلا رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، اسپین سمیت تمام یورپی یونین رکن ممالک کے ساتھ بامقصد شراکت داری کا خواہاں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور اسپین کے مابین، اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں قیام امن سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا جو ہمارے اقتصادی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں،رائے عامہ ہموار کرنے اور درپیش چیلنجز سے آگاہی دلانے میں تھنک ٹینکس کا کردار، بنیادی اہمیت کا حامل ہے،معزز مہمانوں نے پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں