شنکیاری(گلف آن لائن)جمیعت العلماء اسلام اور PDm کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا 15 جنوری کومتوقع دورہ مانسہرہ سیاسی اعتبار سے بڑی اہمیت کاحامل رہیگا۔اپنے اس دورے میں وہ عوام الناس کیلئیے پارٹی پیغام دینے کی نسبت پیغام کانفرنس سے خطاب کے علاوہ علماء کرام سیاسی شخصیات اور عمائدین کے وفود سے بھی ملیں گے۔
ان خیالات کااظہار معروف پارلیمنٹیرین اور سابق قائد حزب اختلاف شہزادہ گشتاسپ خان نے پیغام جمیعت کانفرنس کے سلسلے میں اپنی رابطہ عوام مہم کے دوران سابق بلدیاتی عہدیداروں سیاسی شخصیات اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کامقصد مختلف شعبہ ھائے زندگی اور سیاسی جماعتوں سیتعلق رکھنے والے احباب تک جمیعت کا پروگرام اور سیاسی وڑن پہنچانا ھے۔انہوں نے بلاتفریق تمام احباب سے کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔رابطہ مہم کے دوران انہیں مختلف شخصیات کی طرف سے کانفرنس میں شرکت کی یقین دھانی کرائی گئی۔