کراچی (گلف آن لائن)تین سال قبل کیریئر کے عروج پر شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ ایمن خان نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تمام خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت پر شادی کرلیں کیوں پھر وقت گزر جانے کے بعد شادی نہیں ہو پاتی۔ایمن خان حال ہی میں حال ہی میں ‘وائس اوورمین’ نامی شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سیگمنٹ میں حصہ لیتے ہوئے سوالوں کے جوابات دیے۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر کے دباو? یا اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے شوبز انڈسٹری میں کام کم کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ شادی کرنے کے بعد کسی بھی اداکاری کی اہمیت کم نہیں ہوتی، ساتھ ہی کہا کہ مختلف مسائل اور اسکینڈلز سے اہمیت ضرور کم ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں چاہے شوہر کتنا بھی پیار کرنے والا کیوں نہ ہو مگر بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمن خان نے کہا کہ اگر وہ ‘پلے گرل’ نامی میگزین کی ایڈیٹر ہوتیں تو وہ وہاج علی کو سرورق پر جگہ دیتیں، کیوں کہ ان دنوں وہ بہت مقبول ہیں۔پروگرام کے ایگ سیگمنٹ میں اداکارہ نیفیروز خان اور سجل علی کو مشورہ دیا کہ دونوں اداکار لوگوں سے میل جول زیادہ کریں، کیوں کہ دونوں اداکار لوگوں سے کم ملتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یاسر حسین کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں سے میل جول کم کریں۔اداکارہ نے اشنا شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ غصہ کم کیا کریں جب کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو انہوں نے میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا۔