بیجنگ (گلف آن لائن) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور آسٹریلوی اولمپک کمیٹی کے صدر جان کوٹس نے انٹرویو میں بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریوں سے متعلق مفصل بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس بھی کامیاب ہوں گے-
کوٹس بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کو نمایاں توجہ دے رہے ہیں۔وہ ہر ہفتے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے آن سائٹ سربراہ کی بیجنگ سے پیش کردہ رپورٹ کی سماعت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک لفط میں ان تیاریوں کی وضاحت کی جائے تو وہ لفظ حیرت انگیز ہے۔کیونکہ ایک جانب اگر اولمپک وینیوز بہترین ہیں تو دوسری جانب انسداد وبا کے اقدامات بھی شاندار ہیں۔
کوٹس نے کہا کہ بیجنگ پہنچنے والے آسٹریلوی ایتھلیٹس نے بھی وبا کی روک تھام کے موئثر اقدامات کی توثیق کی ہے۔ سرمائی اولمپکس میں وبا کی روک تھام کے اقدامات کے بارے میں ہم سب بہت پراعتماد ہیں۔وا ضح رہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور آسٹریلوی اولمپک کمیٹی کے صدر جان کوٹس رواں ماہ کے آخر میں بیجنگ پہنچیں گے-
جان کوٹس 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں آسٹریلوی وفد کے سربراہ تھے