ویرات کوہلی

مجھے تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، ویرات کوہلی

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے اور ساتھی کھلاڑیوں کے آن فیلڈ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور گراؤنڈ کے باہر موجود لوگ صحیح تفصیلات نہیں جانتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن تقریب کے دوران کہا کہ میرے پاس اس پر کوئی تبصرہ نہیں ہے، ہم سمجھ گئے کہ میدان میں کیا ہوا اور باہر کے لوگوں کو قطعی طور پر نہیں معلوم کہ میدان میں کیا ہوتا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر ہم چارج کر لیتے اور وہاں تین وکٹیں لیتے تو میچ ہمارے نام ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم اس واقعے سے آگے بڑھ گئی ہے اور اب ہمارا اس معاملے کو مزید گھسیٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کوہلی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم پر کافی دباؤ نہیں ڈالا تھا اور اسی وجہ سے کھیل ہار گئے۔بھارتی کپتان نے اپنے آن فیلڈ رویے کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس کا تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ صرف ایک لمحہ تھا جو گزر گیا اور ہم اس سے آگے بڑھ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں